امریکہ نے جمعرات کو نیا ویزا قانون نافذ کر دیا. امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی کانگریس نے اس منظور ہونے والے نئے ویزا قانون کو لاگو کر دیا گیا ہے.
اس نئے قانون کے مطابق دنیا کے جن 38 ممالک کے شہریوں کو پہلے امریکہ کا ویزا لینے کی ضرورت نہیں تھی اب انہیں امریکہ جانے کے لئے ویزا لینے کی ضرورت پڑے گی اس شرط کے ساتھ کہ اگر انہوں نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ایران، عراق، سوڈان اور شام کے سفر کی ہوگی.
اس قانون کے
مطابق اگر ان چار ممالک کے شہریوں کے پاس یورپی ممالک کی شہریت ہو تب بھی انہیں امریکہ جانے کے لئے ویزا لینے کی ضرورت ہے. امریکہ کے اندرونی سیکیورٹی کی وزارت کے اعلان کے مطابق کاروبار، علاج یا دیگر ضروری مواقع پر ویزا جاری کرنے کے عمل کو امریکی افسر تیز کر دیں گے.
گزشتہ نومبر مہینے میں پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا. سالانہ تقریبا دو کروڑ لوگ ویزے کے بغیر امریکہ کا سفر کرتے ہیں جس میں ایک کروڑ 30 لاکھ افراد یورپی ہوتے ہیں.